Wednesday January 22, 2025

اب بیرون ملک سے ایک موبائل فون لائیں یا 10ٹیکس ہر صورت اداکرنا ہوگا، حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کو بڑاجھٹکا دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل لانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم حکام کے مطابق اب بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہو گا، فناننس بل کے بعد بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے بعد چاہے آپ ایک دن کے لیے ملک سےباپر جائیں،موبائل فون واپس لانے پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔واضح رہے بیرون ممالک سے لائے جانے والے یا منگوائے جانے والےموبائل فونز پر کل 7 طرح کے ٹیکس عائد کیے گئے تھے۔بیرون ممالک سے لائے یا منگوائے جانے والے موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ایڈیشنل سیلز ٹیکس، آئی ٹی ڈیوٹی، موبائل لیوی اور صوبائی ٹیکس نامی ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔سیلز ٹیکس کی شرح 15 سو روپے، کسٹم ڈیوٹی

250 روپے، سیلز ٹیکس موبائل فون کی قیمت کا 3 فیصد، آئی ٹی ٹیکس 9 فیصد جبکہ پنجاب میں 0.9 فیصد صوبائی ٹیکس عائد ہوگا۔ٹیکس کا نفاذ 50 ڈالرز یعنی 7 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ہوگا۔ کم سے کم ٹیکس 50 ڈالرز والے موبائل فون پر عائد ہوگا جو 4641 روپے بنتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس 15 سو ڈالرز والے موبائل فونز پر عائد ہوگا جو کہ 83 ہزار 420 روپے بنتا ہے۔جب کہ ایک اور میڈیا پر بتایا گیا تھا کہ ایف بی آر کے مطابق درآمد شدہ موبائل پر مشترکہ ٹیکس لاگو ہو گا۔ 10ہزار روپے سے قیمتی موبائل فون پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔28 ہزار قیمت کے موبائل فون پر 4 ہزار ٹیکس لاگو ہو گا جب کہ 60،000 تک کے فون پر ٹیکس کی رقم 6،000 روپے ہوگی.ایف بی آر کے مطابق مخلتف قیمت کے درآمدہ شدہ موبائل فونز پر ٹیکس بھی مخلتف ہو گا جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔

FOLLOW US