Wednesday January 22, 2025

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نمائندگان اور بنکاروں کے وفود کی ملاقات

کراچی ۔ (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نمائندگان نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے مارکیٹ کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا، اب معیشت اور مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بنکاروں کے وفود

سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد میں سلمان مہدی، اشرف بھاونے، شہزاد چمیدہ، احمد چنائے، عابد علی حبیب، ناز خان، سعد امان خان، بشیر جان محمد، عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب اور کامران ناصر شامل تھے جبکہ بنکاروں کے وفد میں یوبی ایل، نیشنل بنک، حبیب بنک، میزان بنک، الفلاح اور جے ایس بنک کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ارکان صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں

نے مارکیٹ کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا، اب معیشت اور مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حکومت ان کے مشوروں سے مستفید ہو سکے۔

FOLLOW US