Monday February 24, 2025

چئیرمین سینیٹ کس پارٹی سے ہو گا، نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد(آئی این پی ) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کاعہدہ اکثریتی جماعت مسلم لیگ ن کو دینے کی منظوری دےدی۔اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کےخلاف ممکنہ عدم اعتماد کے معاملے پر رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین اکثریتی جماعت ن لیگ سے لانےکی منظوری دی ہے۔ رہبر کمیٹی کے مطابق ن لیگ نے راجہ ظفر الحق اور مصدق ملک سمیت دیگر 2 ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد ن لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دےگی۔رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے بھی مشاورت کررہی ہے، ن لیگ آئندہ دو دنوں تک اپنے امیدوار کے نام سے کمیٹی کو آگاہ کرےگی۔پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔