Monday January 20, 2025

اب مریم نواز کی ضمانت بھی نہیں بچے گی، جیل واپس جانے کا وقت ہوگیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں، امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ نقل مارنے کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، جب جب محترمہ نے نقل ماری ہے تب تب پکڑی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی سے چھانگا مانگا میں ضمیروں کی خریدوفروخت تک ہر پہلو عوام کے سامنے ہے۔ عوام نے ان کی سیاست کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے ۔ افتخاردرانی نے کہا کہ عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں،امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیم 10بھی منظرعام پر لایا جائے، والیم 10 منظرعام پر لانے سے بچی کچھی حقیقت بھی سامنے آجائے گی۔

FOLLOW US