اسلام آباد(اُر: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار سے فاورڈ بلاک بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے زیادہ اور پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین ملے ہیں ، لیکن عثمان بزدار نے فاورڈ بلاک کے حوالے سے حوصلہ شکنی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ساڑھے چار ماہ میں مسلم لیگ (ن) کے زیادہ اور پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین وزیراعلیٰ عثمان بزردار سے کئی مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں اور ان اراکین نے بڑی شدت سے عثمان بزدار کے سامنے اظہار کیا ہے کہ ہم فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں لیکن عثمان بزدار نے فاورڈ بلاک کی حوصلہ شکنی کی ہے انہوںنے کہا کہ بہت سارے ممبران سے لوگوں کی اور میری بات ہوئی ہے وہ نہیں چاہتے کہ وہ صادق سنجرانی کو ہٹایا جائے جمہوریت میں ایک فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے سیاسی بیانیہ تبدیل نہیں ہوتے حکومت کو ہٹانے کیلئے ایک سیاسی بیانیہ ضرور ہونا چاہیے اسی وجہ سے ہم آج سڑکوں پر ہیں اور کل ہم نے ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے