لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس سے پاکستانی سیاست میں بھونچال آگیا ہے ،ہر طرف جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا تذکرہ جاری ہے ،میڈ یا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے ۔اس پریس کانفرنس کے اختتام پر مریم نواز نے ایک اور بڑا اعلان کر کے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شہباز شریف نے مسلم
لیگ ن کی پریس کانفرنس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوالات نہیں لیے جائیں گے اور پریس کانفرنس ختم ہوتی ہے تو صحافی بھی اپنی نشست سے اٹھنا شروع ہو گئے لیکن اسی دوران مریم نواز نے جلدی سے مائیک اپنی جانب کیا اور صحافیوںکو روکتے ہوئے کہا کہ میں ایک ضروری اعلان کرنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا میرا آئینی ،قانونی اور جمہوری حق ہے لیکن بیساکھیوں پر کھڑی حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ منڈی بہاوالدین کے لوگ تیار رہیں ،میں جلسے میں ضرور آﺅں گی ۔