اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے حکم کے پر اسسٹنٹ رجسٹرار نیلم جہاں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میںکل 8 جولائی سے 8 ستمبر تک دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ 8 جولائی سے 30 جولائی تک چھٹی پر
ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 5 اگست سے 6 ستمبر تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 8 جولائی سے 6 اگست تک سالانہ تعطیلات پر جائینگے۔اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب 8 اگست سے 6 ستمبر تک چھٹی پر ہونگے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات میں صرف ضمانت بعد از اور قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔ حبس بے جا اور قید کے نوعیت کے کیسز بھی سنیں جائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سماعت کے لیے پیر سے جمعرات تک 9:30 سے 1:30 بجے کا وقت مقرر کیا گیاہے۔اسی طرح بروز جمعہ سماعت کا وقت 9:30 بجے سے 12بجے تک تک مقررکردیا گیاہے۔ دفاتر کے اوقات جمعہ کے دن 9 بجے سے 12:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔