اسلام آباد (نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کیے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ان کو پتا ہے کہ بغیر اجازت ویڈیو ٹیپ کرنا جرم ہے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف اس ویڈیو کو میڈیا میں بیچنا چاہتی تھیں لیکن اپنا چہرہ صاف ہو تو دوسروں ر الزام لگانے چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیک کی
جانے والی ویڈیو بنانے والا ناصر بٹ خود کون ہے، اس بات کا سب کو پتا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر بٹ کے کردار کا سب کو علم ہونا ضروری ہے۔ مشیراطلاوعات نے کہا کہ ناصر بٹ قتل اور اغوامیں ملوث رہا ہے اور 20سال تک ملک سے مفرور بھی رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر بٹ غنڈہ گینگ کا سربراہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو اصل ہے تو اسے میڈیا کے سامنے نہیں عدالت میں لے کر جائیں اور ثابت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے اور دیکھا جائے گا کہ ویڈیو اصلی ہے یا ٹیمپرڈ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں شہباز شریف بے بس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پوری پریس کانفرنس میں اس ویڈیو یا ارشد ملک کے حوالے سے کچھ نہ بولے اور وہ ضمیر کے قیدی نظر آئے۔ خیال رہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں جس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ ے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا
ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔ ناصر بٹ کا تعلق ن لیگ سے ہے تاہم وہ پاکستان مین 2قتل کیے جانے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں اور ان پر کئی اور کیسز بھی ہیں۔