Monday January 20, 2025

کون ہو تم ، دھکا کیوں دے رہے ہو حمزہ شہباز نے ایلیٹ فورس کے جوان کو کھری کھری سناڈالیں

لاہور(آئی اےن پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر دھکا دینے پر ایلیٹ فورس کے جوان کو بری طرح جھاڑ دیا، حمزہ شہباز نے شدید غصے میں اہلکار کو بھی جوابی دھکا دے دیا، ایلیٹ فورس کا اہلکار ڈر کر پیچھے ہوگیا۔تفصےلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حمزہ شہباز کو گھیرے میں لے رکھا تھا، چلتے چلتے حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کی جس کے بعد وہ گاڑی کے دروازے میں کھڑے ہو کر کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے تھے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار نے حمزہ شہبازکو ہلکا سا دھکا دیا کہ گاڑی میں بیٹھ جائیں، حمزہ شہباز غصےمیں آگئے اور اہلکار سے کہا تم کون ہو؟ دھکے کیوں دے رہے ہو؟ اسکے ساتھ ہی حمزہ شہباز نے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو جوابی دھکا بھی دے دیا،،، جس کے بعدحمزہ شہباز نے کارکنوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ لہرانے کی رسم مکمل کی اور نیب کے ساتھ جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھ گئے۔

FOLLOW US