Monday January 20, 2025

جیل حکام نے رانا ثنا اللہ کا کھانا واپس کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل حکام نے رانا ثنا اللہ کا کھانا واپس کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور منشیات کیس میں کیمپ جیل لاہور میں قید رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءنے کہاہے کہ جیل حکام نے رانا ثناءاللہ کاکھانا واپس کردیاہے جبکہ جیل ذرائع کا کہناہے کہ رانا ثناءاللہ کے اہل خانہ کھانے کی رسید مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک قیدی سے ڈر گئے ہیں ، وہ جن امپائرزکو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،یہ ان کا ساتھ بھی چھوڑ جائیں گے ۔دوسری طرف جیل ذرائع کے مطابق راناثناءاللہ کے اہل خانہ کو کھانا راناثناءاللہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے لیکن وہ کھانے کی وصولی کی رسید مانگ رہے ہیں۔

FOLLOW US