Monday January 20, 2025

کون سی شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والی ہے پارٹی کے اہم ترین رہنما کے لئے مشکلات پیدا ہو گئیں

اسلام آ باد( آ ئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سابق سپیکر آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت کی دعوت دے دی جس پرچوہدری انوار الحق نے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کے لیے مہلت مانگ لی، تجزیہ کاروں کے مطابق چوہدری انوار الحق کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت سے پارٹی کے سابق صدر بیرسٹر سلطان کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔جمعہ کوسابق سپیکر آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے مرکزی چیف آرگنائرپاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات میںآزاد کشمیر

میں کرپشن کے خاتمے شفاف احتسابی نظام کی مضبوطی اور تیرہویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف آرگنائر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سابق سپیکر آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کو پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمیولیت کی دعوت دے دی۔چوہدری انوار الحق نے ریاست بھر میں ہم خیال کارکنوں سے مشاورت کرنے کے بعد حتمی فیصلے کے لیے مہلت مانگ لی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آ زاد کشمیر کی نئی تنظیم سازی پر کام جا ری ہے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ایک بار پھر پارٹی صدارت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔چوہدری انوارلحق سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر) اکرام الحق کے بھائی ہیں اور ایک مضبوط سیاسی شخصیت ہیں۔ بعض حلقے چوہدری انوارلحق کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے لئے مشکلات پیدا ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان کے پارٹی کی مر کزی قیادت کے خلاف پارٹی کی فنڈنگ و دیگر امور پر اختلافات رہے ہیں جس پر آزادکشمیر میں متبادل قیادت کی تلاش کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں

FOLLOW US