Monday January 20, 2025

نوکریاں اب ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے نہیںدیں گے بلکہ کیا طریق کار اپنانا جائے گا حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے میں اب نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔پاکستان ریلوے نے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی اسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں بے روزگاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں، ریلوے نے وفاقی حکومت کو اس صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔

FOLLOW US