اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے سائنس و ۓٹیکنالوجی چودھری فواد حسین کے بنائے اور قمری کیلنڈراور رویت ہلال کمیٹی کے مابین ذیقعد کے چاند کے معاملےپر تصادم پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا ،اس لئے یکم ذیقعدکل بروز جمعہ ہوگی ۔دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا قمری کلینڈر کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے، قمری کلینڈر کے مطابق آج 4 جولائی کو یکم ذیقعد 1440ھ ہے۔اس تصادم کے بعد پاکستان کے عوام پریشان ہیں کہ چاند کے حوالے سے کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔اس فرق سے آئندہ آنے والی عیدالضحیٰ اور اس کے بعد یکم محرم سے نئے ہجری سال 1441ھ کا آغاز بھی مشکوک ہے