Wednesday January 22, 2025

مریم نواز رنگے ہاتھوں پکڑ ی گئیں

لاہور (نیوزڈیسک)کیبنٹ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سرکاری گاڑی برآمد کرلی۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو دی جانے والی گاڑی مریم نواز سے برآمد کرلی گئی ہے۔ نواز شریف کو بحیثیت وزیر اعظم ملنے والی گاڑی ان کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر استعمال تھی جو

جاتی امرا رائے ونڈ سے برآمد کی گئی ہے۔نواز شریف کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد کابینہ ڈویژن نے 28 جون کو گاڑی کی واپسی کیلئے مریم نواز کو خط لکھا تھا تاہم گاڑی واپس نہ ملنے پر آج (جمعرات کو ) برآمد کی گئی ہے۔

FOLLOW US