Wednesday January 22, 2025

آصف زرداری کی زبان کاٹنے والا شخص کون تھا ‘ اسے کیا انعام دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی زبان کاٹےجانے کے پیچھے موجود کہانی سے ایک حکومتی شخصیت اور سابق پیپلزپارٹی رہنما نے پردہ ہٹا دیا ہے ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے دور میں زرداری کے ساتھ جیل میں بہت برا سلوک ہوتا تھا۔کبھی آصف زرداری کو ایک جیل میں رکھا جاتا تو کبھی دوسری میں اور بے نظیر بھٹو بھی ایک جیل سے دوسری جیل کے چکر کاٹتی رہتی تھی یہاں تک کہ آصف زرداری کی زبان بھی کاٹی گئی۔ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ رانا مقبول نے آصف علی زرداری کی زبان کاٹی جنہیں انعام کے طور پر سینٹر بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اس وقت جیل میں قید ہیں۔

FOLLOW US