Tuesday January 21, 2025

رانا ثناءاللہ نے جیل میں پہلی رات فرش پر سو کر گزاری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے جیل میں پہلی رات فرش پر سو کر گزاری۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل کی بیرک نمبر 6میں فرش پر سونا پڑا اور انہیں سونے کے لیے صرف ایک چادر فراہم کی گئی۔رانا ثناءاللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا جب کہ اردگرد کی بیرکیں خالی تھیں۔ جس بیرک میں راناثناءاللہ کو جس

بیرک میں رکھا گیا ہے اس کے باہر جیل پولیس کے افسران سمیت اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔سابق وزیر قانون پنجاب کے خلاف درج مقدمے میں شریک ملزمان کو پرانی جیل کی بیرک میں رکھا گیا۔ خیال رہے ہیروئن برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ کو اینٹی نارکوٹکس عدالت لاہور میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا‘عدالت نے رانا ثناءاللہ کو 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے. اس سے قبل رانا ثناءاللہ کو سخت سیکورٹی میں لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کے علاوہ مقامی پولیس بھی تعینات کی گئی، واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلیرانا ثناءاللہ کو پیر کی دوپہر فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے پر سکھیکی کے مقام پر حراست میں لے لیا تھا اور ان کی گاڑیکے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا. اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے مبینہ طورپر برآمد ہیروئن

کی مالیت 15 کروڑ روپے ہے. یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث یہ نیٹ ورک پوری دنیا میں منشیات اسمگل کرتا ہے قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ سے رات گئے ان کی اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی‘ملاقات کے بعد راناثناءاللہ کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی گاڑی میں بیگ ہونا تسلیم کریں، تاہم ان کے حوصلے بلند ہیں. دوسری جانب پولیس نے فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے نون لیگ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

FOLLOW US