Tuesday January 21, 2025

آرمی چیف سے فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسکیورٹی کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسکیورٹی کی سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ، انہوں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسز کلیئر لینڈیز نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر رابطے بڑھانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ فرانس کی سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

FOLLOW US