Tuesday January 21, 2025

لاہور ائیرپورٹ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

لاہور (نیوزڈیسک) : لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ سے واپس آنے والے شخص کو گولی مار دی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل آمد لاؤنج کے باہر پیش آیا۔ ائیرپورٹ پر سخت سکیورٹی کے باوجود فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ائیرپورٹ پر موجود مسافروں اور دیگر عوام

میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ لیکن بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد ائیرپورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

FOLLOW US