Tuesday November 26, 2024

میرا جہاز ہمیشہ تیار ہوتا ہے“ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی افواہوں میں جہانگیر ترین کا چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے ہم اداروں میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں، ہماری حکومت ملک میں تبدیلی نہ لاسکی تو یہ ہماری ناکامی ہوگی، ملک میں منتخب حکومت اور قانون پر عملدر آمد ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان 100 فیصد 5 سال پورے کریں گے،عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں کوئی وزیر اعظم

نہیں بن سکتا، ان کے سوا کوئی بھی کسی کو قبول نہیں کرے گا۔ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا معیشت کی ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر (ن)لیگ کا ساتھ دینا پیپلز پارٹی کے مفاد میں نہیں، تا ہم چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے پاس نمبرز زیادہ ہیں لیکن صادق سنجرانی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آئے گی تو اس وقت دیکھیں گے کیونکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بہت اہم ہے، پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کی تبدیلی کی کوشش کی تو یہ سیاسی غلطی ہوگی۔ میرے جہازوں کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی جاتی ہے لیکن میرا جہاز ہمیشہ تیار ہوتا ہے۔عثمان بزدار کو تجربہ نہیں تھا مگر ان کی کارکرد گی بہتر ہوتی جا رہی ہے، پنجاب میں انقلابی سسٹم بنایا گیا ہے ہر گاو¿ں کا پیسا ان کے اکاو¿نٹ میں آئے گا اور خود مختار ہوگا، دیہی علاقوں میں 20 ہزار اور شہروں میں 4 ہزار کونسل بنیں گی، پنجاب کا بلدیاتی نظام وزیر اعظم عمران خان نے خود بنایا ہے۔ پارٹی جو مجھے ذمہ داری دیتی ہے اس کو پورا کرتا ہوں، میرا زراعت کے شعبے میں بہت طویل تجربہ ہے، زراعت میں کسانوں کو فائدہ دلانے کیلئے پارٹی نے ذمہ

داری دی۔ ہمیں منتخب لوگوں پر زیادہ بھروسہ اور آگے لے کر آنا چاہیے، ہماری ٹیم کے ایک پیج پر نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، پارٹی الیکشن سے ہماری جماعت میں دراڑ پڑ گئی، ملک میں پارٹی الیکشن کی روایت نہیں رہی، حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ اچھے لوگ آگے آئیں اور دو نمبر لوگ پیچھے ہوں۔

FOLLOW US