Wednesday January 22, 2025

عمران خان کے خلاف لندن میں بہت بڑے سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آصف زرداری کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیدسک) گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نجی ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو روک دیا گیا تھا۔اُس انٹرویو کا ایک کے سامنے آیا ہے جس میں آصف علی زرداری یہ دعوی کر رہے ہیں کہ لندن میں تحقیقات ہورہی ہے اور عمران خان کا ایک بہت بڑا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے

مختصر ویڈیو میں آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بہت بڑے اسکینڈل کی لندن میں تحقیقات جاری ہیں۔ آج آصف علی زرداری کو پارک لین کرپشن کیس میں ریمانڈ کے لیے احستاب عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو نشر ہونے سے روکنے سے متعلق سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کمزور لوگ ہی ایسا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف لندن میں ایک کیس بن رہا ہے اور یہ امریکہ تک جائے گا اس کی تحقیقات لندن اور امریکہ میں ہورہی ہیں۔ جب ہماری حکومت آئے گی تو نیب اس کیس نوٹس لے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے انٹرویو میں یہی تو اصل بات تھی۔واضح رہے آج احتساب عدالت میں سابق آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی. آصف زرداری کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کا 13روزہ جسمانی

ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ ‘نیب نے پارک لین کمپنی کیس میں آصف زرداریکے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔اد رہے گزشتہ روز نیب نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی گرفتاری ظاہر کی تھی، نیب کے مطابق پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ترسیلات جعلی بینک اکاﺅنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پر پارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کا الزام ہے. بلاول زرداری بھی پارک لین کیس میں ملزم ہیں، ان سے بھی پوچھ گچھ ہوچکی ہے، پارک لین کمپنی کے ذریعے جعلی دستاویزات پر قرضے حاصل کئے گئے، پارک لین کیس میں بزنس اینڈ سٹی سینٹربھی سیل کیا جا چکا ہے جبکہ اس کیس میں دو کمپنیوں کے افسران پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں

FOLLOW US