Wednesday January 22, 2025

عثمان بُزدار بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو بُری خبر سنا دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سیاست اب فارغ ہو چکی ہے۔لٹیروں سے پیسہ واپس آئے گا اور وہ جیل کی ہوا بھی کھائیں گے۔آئندہ لوگ لوٹ مار کرتے وقت چھ بار سوچیں گے اور کوئی بھی بندہ اب ٹیکس چوری کا سوچے گا بھی نہیں۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر صحت کو کرپشن کی بنیاد

پرعہدے سے ہٹایا گیا، اگر عمران خان خود کو ایماندار کہتے ہیں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے اور انہیں جیل میں کیوں نہیں ڈالتے؟۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کے آنے والے دنوں میں دس بارہ اہم شخصیات گرفتار ہوگئیں جن میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل ہیں۔چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ نیب جلد ہی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی نوٹس بھیجے گی۔نیب کسی کو بھی نہیں چھوڑے گی۔جب کہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہے ، نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا، نیب نوٹس میں کہا گیا سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں. ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا. یاد رہے مارچ میں یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن

اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے.ے. خیال رہے این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ، حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے.

FOLLOW US