Wednesday January 22, 2025

صرف خاتون اول ’ بشریٰ بی بی ‘ کتنے اثاثوں کی مالک نکلیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ پاکستان میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) خاتون اول بشریٰ بی بی کے نام بنی گالامیں 3 کنال کا گھر ہے،اس کے علاوہ خاتون اول کے نام پاکپتن 431 کنال ،اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ہے،وزیراعظم ڈالرز،پاؤنڈز،سٹرلنگ اوریورواکاؤنٹس کے بھی مالک ہیں،وزیراعظم عمران خان 2 لاکھ مالیت کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں،وزیراعظم 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اورکمرشل

اراضی کے بھی مالک ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 19-2018 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزارروپے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعظم نے گوشواروں میں بنی گالارہائش کی مالیت ظاہرنہیں کی ، وزیراعظم عمران خان نے بنی گالازمین کوتحفہ ظاہرکیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے نام بنی گالامیں 3 کنال کا گھر ہے،اس کے علاوہ خاتون اول کے نام پاکپتن 431 کنال ،اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ہے،وزیراعظم ڈالرز،پاؤنڈز،سٹرلنگ اوریورواکاؤنٹس کے بھی مالک ہیں،وزیراعظم عمران خان 2 لاکھ مالیت کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں،وزیراعظم 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اورکمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری 66 کروڑروپے اثاثوں کے مالک ہیں ،آصف زرداری اوربلاول دبئی کے اقامہ ہولڈربھی نکلے ،الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیدادنہیں،سابق صدرکے پاس ایک

کروڑمالیت کے گھوڑے اور دیگرجانورہیں ،الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری کے پاس ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کااسلحہ بھی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹوامیرترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں ،بلاول بھٹو ایک ارب 54 کروڑروپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں اس کے علاوہ بلاول بھٹودبئی کے 2 ولازمیں شیئرہولڈرہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑروپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،صدر ن لیگ کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے نام 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق شہبازشریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہرکی ہیں، شہبازشریف کے بیرون ملک 14 کروڑ کے اثاثے ہیں ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف لندن میں فلیٹ کے مالک ہیں،وزیر دفاع پرویزخٹک کے پاس 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے ہیں ،پرویزخٹک کے پاس ڈھائی کروڑبینک بیلنس بھی ہے ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی 60 کروڑروپے اثاثوں کے مالک ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 3 کروڑ 58 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مرادسعید کے پاس 36 لاکھ نقدی اور 15 تولے سوناہے ،شہریارآفریدی 2 کروڑاثاثوں کے مالک ہیں۔

FOLLOW US