Wednesday January 22, 2025

رانا ثنا اللہ کے بعد مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری بارے بڑی خبر دیدی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رانا ثنا اللہ کے بعد مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری بارے بڑی خبر دیدی گئی ۔۔۔ معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی سندھ کے بھی ایک رہنما کو پکڑا جایا گا۔جب کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف بھی مواد موجود ہے جس کے بعد اگلے دنوں میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید

کہا کہ راناثناءاللہ کے بعد ایک سیالکوٹ کے ایک صاحب پر بھی کام شروع ہو گیا ہے اور ان کے خلاف دو تین چیزیں پکڑی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دس بارہ بڑی شخصیات کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔اور ان تمام لوگوں سے لوٹا ہو پیسہ واپس لیا جائے گا۔جس پر پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ہاں جی خواجہ آصف کو بھی اب گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے گذشتہ روزز ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

FOLLOW US