Wednesday January 22, 2025

45 اراکین اسمبلی کی بغاوت۔۔۔بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار۔۔۔ (ن) لیگ میں بھونچال آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) 15،20 نہیں بلکہ 45 اراکین اسمبلی کی بغاوت، ن لیگ میں بھونچال، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے 45 کے قریب اراکین اسمبلی حکمراں جماعت سے رابطہ کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں اس وقت ہلچل مچی جب گزشتہ ہفتے کئی لیگی

اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔بتایا گیا کہ 20 کے قریب لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم ان لیگی اراکین اسمبلی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ لیگی اراکین اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہنے کی بجائے فارورڈ بلاک بنا لیں گے۔دوسری جانب اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ن لیگ کے صرف 20 نہیں بلکہ کل 45 اراکین اسمبلی باغی ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ ن لیگ کے 45 اراکین اسمبلی اس وقت حکومت سے رابطے میں ہیں۔ یہ اراکین اسمبلی جلد ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اس تمام صورتحال کو ن لیگ کیلئے تباہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ن لیگ میں ہونے والی یہ بغاوت قیادت کی غیر واضح پالیسی اور شریف خاندان کی آپسی چپقلش کا نتیجہ ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا

ہے کہ حکمراں جماعت تحریک اںصاف سے ہاتھ ملانے والے لیگی اراکین اسمبلی اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں نے اپنے ضمیر کو فروخت کیا ہے۔ وزیراعظم نے بھی ایسے لوگوں سے ملاقات کرکے غلط روایت ڈالی ہے۔ ایسے عمل اصول سیاست کیلئے تباہ کن ہیں۔

FOLLOW US