Wednesday January 22, 2025

رانا ثنا اللہ اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کہاں جا رہے تھے جب راستے میں ان کی گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا گیا ، رانا ثنا اللہ کا تعلق کس انتہائی خطرناک تنظیم سے بتایا جا رہا ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رانا ثنا اللہ اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کہاں جا رہے تھے جب راستے میں ان کی گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا گیا ، رانا ثنا اللہ کا تعلق کس انتہائی خطرناک تنظیم سے بتایا جا رہا ہے؟ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء

اللہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رانا ثناء اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ سکھیکی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے ساتھ ہی رانا ثناء اللہ، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کے موبائل فون بند ہوگئے۔ واضح رہے فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اورن لیگ پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ رانا ثناء اللہ بڑے متحرک ن لیگی رہنماء ہیں۔ اسی طرح رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں اور مالی معاونت کے الزامات بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز سے متعلق بھی انتہائی سخت بیان دیا تھا۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ 15 ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔ صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ لیگی ارکان کوتوڑنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تواسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لوٹا ہوا تواس سے قیادت استعفیٰ طلب کرےگی۔ اگرکوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا۔

FOLLOW US