Wednesday January 22, 2025

ــــ” میں اپنے ناظرین كکو انتہائی معذرت کے ساتھ ایک بات بتارہا ہوں کہ آج جیو نیوز پر میں ایک انٹرویو کر رہا تھا کہ اچانک ” حامدمیر نے اپنے ساتھ پیش آئے حیران کن واقعے کا انکشاف کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ جیو نیوز پر چلنے والا ان کا ایک انٹرویو اچانک روک دیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ” میں اپنے ناظرین کو معذرت كکے ساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ جیونیوز پر میرا ایک انٹرویو شروع ہوتے ہی روک دیا گیا ہے میں جلدہی اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ تاہم یہ سمجھنا آسان ہے کہ یہ کس نے روکا۔ ہم ایک آزاد ملک میں نہیں رہ رہے ”

FOLLOW US