Wednesday January 22, 2025

رانا ثنااللہ پر بس نہیں ہوئی کریک ڈائون میں مزید گرفتاریوں کی اطلاعات

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کی اے این ایف کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کے حلقے فیصل آباد سے لیگی کارکنوں کی بھی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کارکنوں پرشہر کے حالات خراب کرنے کا الزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے فیصل آباد شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھی اور ن لیگ کے کارکنوں نے شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی۔شہر کا امن و امان بگڑتا دیکھ کر پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا اور رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر بھی چھاپا مارا گیا۔ اس دوران کئی لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق ایک نئی کہانی سامنے آگئی ہے۔

FOLLOW US