Monday February 24, 2025

اے این پی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور (نیوزڈیسک) گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مقامی رہنما سرتاج گل خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔سرتاج گل خان کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔سرتاج گل خان اے این پی پشاور سٹی کے صدر رہے۔ سرتاج گل خان پر

گلبہار نمبر 1 میں فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج گل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ء سے قبل یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خود کُش بھی حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار شہید ہارون بلور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 78 سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد اس سیٹ پر انتخاب ملتوی کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ شہید ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی 2012ء میں خودکش حملے کا نشانہ بنایاگیا تھا، 2012ء میں ہارون بلور کے والد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور پر خودکش حملہ ہوا تھا اور اس حملے میں بشیر بلور سمیت نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ خود کش حملہ پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کے گنجان آباد علاقے ڈھکی نعلبندی میں ہوا تھا۔ حملے میں بشیر بلور کے علاوہ ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نور محمد، کابلی تھانہ کے ایس ایچ او عبدالستار خٹک اور چھ دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی۔خود کش حملے میں بشیر بلور

کے علاوہ ان کے پرائیوٹ سیکرٹری نور محمد، کابلی تھانہ کے ایس ایچ او عبدالستار خٹک اور چھ دیگر افراد ہلاکہوگئے تھے۔