اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ کہا گیا کہ کرکٹر نہیں بن سکتے، اسپتال نہیں بنا سکتے،پاکستان میں تیسری جماعت نہیں آسکتی،وزیراعظم نہیں بن سکتے لیکن میں نے سب کر کے دکھایا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ایک انٹرویو کے دوران کا کہنا تھا کہ میں 40 سال سے پبلک کی نظر میں ہوں۔ میں نے
اپنی زندگی میں جو بھی کرنے کی کوشش کی لوگوں نے کہا کہ یہ نا ممکن ہے۔میں جب کھلاڑی تھا تو لوگوں نے کہا کہ تمہارے کزن اچھے کھلاڑی ہیں تم نہیں بن سکتے۔اسی طرح کہا گیا کہ یہ اسپتال نہیں بنا سکتا، وزیراعظم نہیں بن سکتا۔پاکستان میں کوئی تیسری بڑی جماعت نہیں آ سکتی میں سب سنتا رہا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں کوئی چیز بھی ناممکن نہیں ہے۔ یہ میری زندگی کا فلسفہ ہے کوئی چیز بھی ناممکن نہیں ہوتی۔کچھ قومیں ہم سے بری حالتوں میں تھیں لیکن انہوں نے خود کو ثابت کیا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی اور یورپ میں تباہی مچی ہوئی تھی وہاں ایک عمارت نہیں تھی۔لیکن دس سالوں میں انہوں نے عمارتیں کھڑی کر دیں۔اس لیے کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی اگر قوم ارادہ کر لے۔اگر حکمران عیاشی کرے اور عام عوام مشکل میں ہو تو ایسے قومیں نہیں بنتی۔ جب حکمران قربانی نہیں دیتا تو قومیں بھی قربانی نہیں دیتی۔جب کسی قوم پر مشکل حالات آئیں تو پہلے لیڈر کو پیٹ پر پتھر باندھنے پڑتے ہیں۔پاکستان کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں اپنے اخراجات دس فیصد کم کیے۔وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم ہیں کیونکہ
میں وہاں رہتا ہی نہیں ہو۔یہ کام ہم اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ قوم مشکل میں ہے۔اسی طرح پاک فوج نے بھی اپنے بجٹ میں کمی کی اور یہ قوم اسی طرح ترقی کرے گی۔