Monday January 20, 2025

کڑاکے کی گرمی میں بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب والوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد

اورساہیوال میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سبی 48، دادو 47، لاڑکانہ، موہنجو ڈارو 45، جیکب آباد اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، شہر کا موسم ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

FOLLOW US