Tuesday January 21, 2025

عمران خان نے ٹھیک کہا تھا ، عوام سے پیسے اکٹھے کرکے دکھائوں گا پاکستانیوں کی جیبوں سے 500ارب بٹورنے کی حکومتی تیاریاں

اسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور

دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

FOLLOW US