Wednesday January 22, 2025

” میر ابھائی کہاں گھوم رہا ہے آپ کا راستہ صاف کررہا ہوں ” فواد چودھری اور بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات ہو گئی ایسی باتیں ہو گئیں کہ تحریک انصاف کےلئے خطرات بڑھ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہو گئی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمنٹ کے باہر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے

استفسار کیا کہ میرا بھائی کہاں گھوم رہا ہے؟۔ بلاول بھٹو کے سوال پر فواد چوہدری نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے راستہ صاف کر رہا ہوں۔ اس جواب کے بعد دونوں رہنماوں نے زور دار قہقہہ لگایا اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے بغل غیر ہوگئے۔دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم اے پی سی میں ہر ایشو پر گفتگو کریں گے۔

FOLLOW US