Wednesday January 22, 2025

پیپلزپارٹی کےلئے بہت بڑی خوشخبری ضمانت منظور ہوگئی، 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کا حکم د یدیا ،عدالت نے شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے متعلق ریفرنس

میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت عالیہ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں انہیں 50 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔

FOLLOW US