Monday February 24, 2025

اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کی جیل میں حالت سے متعلق بات چیت نے مریم نواز کے بیانات کی نفی کر دی

اسلام آباد : صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملا تھا ،ان کے حوصلے بلند ہیں۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملکی حالات پر بے حد پریشان ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے پارٹی اراکین کو بجٹ اجلاس میں شرکت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اراکین نواز شریف کے سپاہی اور شیر بن کر لڑیں گے اور بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔