Wednesday January 22, 2025

کچھ وزراایسا کام کررہے ہیں جو عمران خان کے وژن کے خلاف ہے ، نعیم الحق

نیوزایجنسی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کچھ وزراء اور وی آئی پی ہر جگہ پولیس سکواڈ لے کر پھرتے ہیں جو کہ وزیر اعظم کے وژن کی خلاف ورزی ہے ۔ وی آئی پی کلچر کو ختم ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار نعیم الحق نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ وزراء اور وی آئی پیز ہر جگہ پولیس سکواڈ کو لے کر جاتے ہیں جو کہ وزیر اعظم کے وژن کے خلاف ہے ۔ جن کو سکیورٹی خدشات ہیں انہیں صرف پولیس سکواڈ رکھنے کی اجازت ہونی چاہئے اب ملک میں وی آئی پی کلچر کو ختم ہونا چاہئے ۔

FOLLOW US