Tuesday January 21, 2025

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دھرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیے جانے والے ریفرنس کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق دھرنا 14جون سے سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر دیا جائے گا۔ انھوں نے ملک بھر کے وکلا سے اپیل کہ وہ اس دھرنے کی حمایت کریں اور اس میں بھر پور انداز سے شرکت کریں۔

یہ اعلان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، وکلا اسے اس لیے بدنیتی پر مبنی سمجھتے ہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی تمام کارروائیاں خفیہ ہوتی ہیں لیکن قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماعت سے پہلے ہی ریفرنس کو اوپن کر کے ان کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔ ان کے بقول یہ میڈیا ٹرائل ان لوگوں کی جانب سے شروع کیا گیا جو کہ حلف کے تحت اس بات کے پابند ہیں کہ وہ کوئی راز افشاں نہیں کریں گے۔ اس کی بدنیتی کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے 350 شکایتیں موجود ہیں۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ اس روز اس ریفرینس کے نقول کو بھی بطور احتجاجاً نذر آتش

کیا جائے گا۔ ملک کے تمام وکلا سے اپیل ہےکہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں۔
ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب تمام اداروں کا بلا امتیاز اور انصاف پر مبنی ہونا چاہئیے۔ خیال رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف مبینہ ریفرنسز دائر کیے جانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوس

FOLLOW US