Tuesday November 26, 2024

عمران خان کے جگری دوست جہانگیر ترین نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

لودھراں(ویہب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر جلد قابو پالیں گے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا لودھراں میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ محروم

طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوش حالی کا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت کسان دوست ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار گندم کا پورا معاوضہ ملا، کاشتکاروں کی فلاح اور تحفظ کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔جہانگیرترین یقین دہانی کرائی کہ بےلوث خدمت میرا مشن ہے، اسے ہر صورت پورا کروں گا، نئے پاکستان میں لودھراں سمیت ہر ضلع کو یکساں ترقی دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے، خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں

سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکزژوب کے شمال مغرب میں 95 کلومیٹر دور تھا جس کی زیر زمین گہرائی 300 کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔ اور اب یہ خبر ائی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر جلد قابو پالیں گے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

FOLLOW US