Tuesday January 21, 2025

جے یو آئی ف کے رُکن قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ

ہنگو : ہنگو میں جے یو آئی ایف کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ایم این اے منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ایف کے ممبر قومی اسمبلی پر ان کے آبائی علاقے اوچت لوئر کرم میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

تین نقاب پوش مسلح افراد نے منیر اورکزئی پر فائرنگ کی۔منیر اورکزئی کسی کے انتقال کی تعزیت کرنے کے لیے لوئر کرم گئے تھے جہاں انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ خوش قسمتی سے ناکام رہی۔خیال رہے 2013 ء میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکہ ہوا تھاجس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔وسطی کرم کے علاقے سیواگ میں واقع ایک مدرسے میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا،زخمیوں میں قومی اسمبلی کے امیدوار بھی شامل تھے۔

FOLLOW US