Tuesday January 21, 2025

غریدہ ففاروقی چھت سے گِر گئیں۔۔۔ خبر آتے ہی صحافتی حلقے افسردہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی آج نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پرتصویر شیئر کی جس میں ان کے پاﺅں پر چڑھا ہوا پلاسٹر نظر آرہا ہے۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوئی ہیں۔ غریدہ فاروقی نے بتایا کہ وہ چھت پر اپنی بلی کو بچانے کیلئے گئی تھیں لیکن خود ہی زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ

گئی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے اور ٹانکے لگانے پڑے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی غریدہ فاروقی کی صحتیابی کیلئے دعا کی جس پر اینکر پرسن نے خاتون سیاستدان کا شکریہ ادا کیا۔ ’ محترمہ مریم نواز صاحبہ ، آپ نے ہمیشہ ہی رحمدلی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے میں آپ کی شکر گزار ہوں ‘۔

FOLLOW US