Tuesday January 21, 2025

موسم کیسا رہے گا ؟ مزید بارشیں ہونگی !محکمہ موسمیا ت کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سورج کا مزاج آج بھی گرم ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 18 ملی میٹر، مظفرآباد، راولاکوٹ 03،

کالام 09، دروش میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 18 ملی میٹر، مظفرآباد، راولاکوٹ 03، کالام 09، دروش 06 ، بالاکوٹ 04، مالم جبہ، سیدوشریف 03، پٹن، چراٹ 02، کاکول، دیر، چترال، پشاور ایک، گوپس09، بگروٹ، استور03، منگلا 03 اور چکوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدگ کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47، روہڑی، سکھر، تربت اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں عید کے تینوں دن درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز بھی شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ہوا 2 سے تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ادھر کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے پارہ 40 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔ہوامیں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہی

FOLLOW US