Monday January 20, 2025

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حکمراں جماعت کے وزراء پر بھڑک اٹھے

راولپنڈی : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حکمراں جماعت کے وزراء پر بھڑک اٹھے، کہتے ہیں کہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، آپ لوگ عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں ،اپنے جھگڑے ٹی وی پر نہ لائیں، ایسا دیکھ کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو دکھ ہو تا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حکمراں جماعت تحریک اںصاف کے وزراء پر بھڑک اٹھے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹی وی ٹاک شوز میں تحریک انصاف کے وزیروں اور کارکنوں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ان سب سے گزارش ہے اپنے جھگڑے ٹی وی پر نہ لائیں۔ اس تمام صورتحال سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو دکھ ہو تا ہے ۔ ​ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے وزراء کیلئے سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔ آپ لوگ عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے اپنے جھگڑے ٹی وی پر نہ لائیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری کے گینگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی ہے۔ عمران خان اس کا ذمے دار نہیں ہے۔ لوگوں کے مسائل ہیں اور ہمیں ہی ان کے مسائل حل کرنے ہیں۔​ وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول اور سلیم مانڈوی والا نے ٹرین مانگی، انہیں دی تو انہوں نے ٹرین میں گندگی مچائی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ کہ ہم نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا ہے۔ عید پر ٹرین کے کرایوں میں 50فیصد تک رعایت دی گئی ۔ ریلوے میں مزید بہتری کیلئے محنت کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US