Monday January 20, 2025

لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں,حکومت کا شہباز شریف کومشورہ

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات صمصمام بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکروں میں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ پھر سے بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی۔حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔سابقہ حکمران مشکلات کا انبار چھوڑ گئے تھے تاہم اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔سزا یافتہ شخص جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔صمصام بخاری نے شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔ جب کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون شہباز شریف کی آمد کا منتظر ہے، امید ہے اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، مریم صفدر والد کو ملک و قوم پر ترجیح نہ دیں، آئین و قانون نے مریم صفدر کے والد کو جو سزا دی ہے تو تسلیم کریں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین و قانون نے مریم صفدر کے والد کو جو سزا دی ہے تو اسے تسلیم کریں۔ آئین و قانون کو اپنے تابع کرنے والوں کو پہلی دفعہ قانون کے تابع ہونا ناگوار گزر رہا ہے۔ پانامہ میں جو انکشافات ہوئے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں، مریم اور ان کے والد اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویو ہم نے نہیں چلوائے تھے۔خیال رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔

FOLLOW US