Monday January 20, 2025

احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، آصف زرداری

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، حکومت کا اسٹائل بتارہاہے یہ نہیں چلے گی،انشاء اللہ اپوزیشن عید کے بعد ملکر تحریک چلائیگی۔ آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، حکومت کا اسٹائل بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلانے جا رہی ہے؟۔آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشاءاللہ۔اجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر آصف زرداری کو چپ لگ گئی۔ سابق صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کیا کرنے جارہی ہے تاہم آصف زرداری خاموش رہے۔

FOLLOW US