Monday January 20, 2025

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرایف بی آر نے چیف کمشنرز سے مال دار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا،بڑے اقدام کافیصلہ، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے چیف کمشنرز سے مال دار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ڈسکوز سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا، 5لاکھ روپے کے بینک اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات اور 2کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑی رکھنے والے افراد کاڈیٹا، اکثر وبیشتر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا۔

FOLLOW US