Wednesday January 22, 2025

سرکاری ملازمین کا عید پر 9 چھٹیاں کرنے کا پلان چکنا چور ہوگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عید کی چھٹیوں کی ساری خوشیاں ختم ، ملازمین کیلئے ایسا اعلان کردیا گیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا ۔۔۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر تین جون کی رخصت لے کر 9 چھٹیاں منانے کا ملازمین کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزارت اور ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، اکثریت کو چھٹی دینے سے مختلف محکموں کے دفتری امورمتاثر ہوں گے، لہٰذا تمام عملہ 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائے۔وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 3 جون کو غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FOLLOW US