Wednesday January 22, 2025

نواز شریف کی جیل سے رہائی اور این آر او سے متعلق خبریں زور پکڑ گئیں،شہبازشریف (گروپ)نے اجتماعی استعفوں کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جیل سے رہائی اور این آر او سے متعلق ایک بار پھر افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف کو باہر بھجوانے سے متعلق کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ مسلم لیگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماء اس بات پر راضی ہوچکے ہیں کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کی غرض سے جاتے ہیں تو پھر وہ مکمل چپ سادھ لیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے جماعت میں

دراڑ ڈالنے کیلئے جو بھی پلان تیار کیا اس پر شہباز شریف گروپ نالاں ہوچکا ہے اور انہوں نے پیغام رسانی بھی کی ہے کہ مسلم لیگ کی باگ ڈور شاہد خاقان عباسی یا مریم نواز نے سنبھالی تو وہ پنجاب سے ایم پی ایز کی سیٹوں پر سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ایمپی ایز مشترکہ پیغام پر نواز شریف کی مرکزی رہنماء پارٹی ٹوٹنے کے خوف سے چپ سادھ لیے ہیں۔

FOLLOW US