Wednesday January 22, 2025

مجھے ریلیف دیا جائے تو خاموش ہو جاوں گی، مریم نواز نے طاقتور حلقوں کو پیغام بھیج دیا

لاہور (نیوزڈیسک) مجھے ریلیف دیا جائے تو خاموش ہو جاوں گی، مریم نواز نے طاقتور حلقوں کو پیغام بھیج دیا، معروف صحافی صابر شاکر کا دعویٰ ہے کہ بیگم صفدر نے ایک بزرگ دوست کے ہاتھ جنرل قمر جاويد باجوہ کو پیغام بھیجا کہ میں اپنا بیانیہ واپس لینے کو تیار ہوں میرے لیے راستہ نکالاجائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی

صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے کی کوششوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز مسلسل کوشش کر رہی ہیں کہ انہیں اور ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی طرح سے ریلیف مل جائے۔ مریم نواز کی جانب سے ریلیف کے حصول کی کوششیں کئی ماہ سے کی جا رہی ہیں۔ اسی باعث مریم نواز نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ تاہم اب نواز شریف کے دوبارہ جیل میں چلے جانے کے بعد مریم نواز نے پھر سے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صابر شاکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے ایک بزرگ دوست کے ہاتھ جنرل قمر جاويد باجوہ کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ مریم صفدر نے اپیل کی ہے کہ اپنا بیانیہ واپس لینے کو تیار ہوں میرے لیے راستہ نکالاجائے لیکن مریم صفدر کے پیغام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حال ہی میں سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا

واحد مقصد خود کیلئے اور اپنے والد نواز شریف کیلئے ریلیف کا حصول ہے۔ اگر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو ریلیف فراہم کر دیا جائے، تو مریم نواز فوری خاموشی اختیار کر لیں گی۔

FOLLOW US