Monday January 20, 2025

’’میرے کپتان! سنتا جا، شرماتا جا، جھوٹا اعظم‘‘مریم نواز نے وزیراعظم بارے ایسی بات کہہ تھی کہ کھلاڑی غصے سے لال پیلے ہوگئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا اعظم قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کپتان! سنتا جا، شرماتا جا، جھوٹا اعظم، وزیراعظم نے کل ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں وزیراعظم نے لوگوں نے اثاثے ڈکلیئر کرنے کی درخواست کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے

وزیراعظم عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے قوم کے نام پیغام والی ویڈیو شیئر کی ۔ انہوں نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کیں، جس میں وزیراعظم عمران خان ثاثے ڈکلیئر کرنے والی اسکیم کی مخالفت کرتے رہے۔بلکہ وزیراعظم اس اسکیم کو چوروں کو فائدہ پہنچانے کی اسکیم قرا ر دیتے رہے۔مریم نواز نے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا اعظم قرار دیا، اور کہا کہ میرے کپتان! سنتا جا، شرماتا جا، جھوٹا اعظم۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم کیلئے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں آپ سے ملک کے اہم مسئلے پربات کرنا چاہتا ہوں۔22 کروڑ عوام صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ایک فیصد لوگ 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کوئی بھی ملک اپنی عوام کی خدمت نہیں کرسکتا، اگر اس ملک کے لوگ ٹیکس نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہیں دیں گے توملک عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔ اگر لوگ ٹیکس نہ دیں تو حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت نہیں کرسکتی۔ ٹیکس نہ ملنے سے نہ ہسپتال اور سکول بن رہے ہیں اور نہ ہی ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بے نامی پراپرٹی اور جائیداد ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم لے کرآئی ہے۔ یہ بہت آسان اسکیم ہے۔ یہ 30 جون تک اسکیم ہے۔ یہ آپ کے پاس موقع ہے آپ کی جو بھی

بے نامی پراپرٹی، یا بینک اکاؤنٹس پڑے ہوئے ہیں، آپ ان سب کو ڈکلیئر کردیں۔ 30جون کے بعد یہ موقع نہیں ملے گا۔ بے نامی پراپرٹی سے متعلق اداروں کے پاس ساری معلومات آچکیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اثاثوں کی ڈیکلیریشن اسکیم سب سے آسان اسکیم ہے اپنے اثاثے ڈیکلیر کریں۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی۔ 30جون تک اپنے بے نامی پراپرٹی اور اثاثے ظاہر کردیں۔ یہ سب سے اچھا ہے کہ آپ اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیں۔ آپ بھی سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔آپ کو فکر نہیں ہوگی کہ آپ کو کوئی ادارہ تنگ نہ کرے۔ عمران خان نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ عوام کا پیسا چوری نہیں ہونے دوں گا۔

FOLLOW US