Monday January 20, 2025

ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف صدارتی ریفرنسز کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، کسی کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کی مشترکہ صدارت میں

حزب اختلاف کے چیمبر میں ہوا جس ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان، راناثنااللہ اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، عدلیہ پرک سی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریفرنسز کے خلاف اصولی مقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے احتجاج کا ہرآپشن استعمال کریں گے۔

FOLLOW US