Monday January 20, 2025

”چیئرمین نیب آپ بے شک سر سے پاؤں تک پیار کریں مگر۔۔۔!“ طلال چوہدری احترام رمضان بھی بھول گئے، چیئرمین نیب پر گھٹیا فقرے بازی

لاہور(نیوز ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بہت دیر سے کہہ رہے ہیں یہ حکومت مشرف کی پراکسی ہے،عمران مشرف کا بغل بچہ ہے وہی چاہتا جو مشرف چاہتاتھا۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر داخلہ مشرف کا ہوگا،وزیر قانون مشرف کا وکیل ہو گا توپھر عدلیہ کے خلاف سازش تو ہوگی انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش تو ہوگی۔ تاریخ یاد رکھیں لوگ جب باہر نکلے تو عدلیہ بحال کئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم نے عدلیہ کیلئے آواز اٹھائی ہے،حکومت کا ججز کے

خلاف ریفرنس توآ گیا لیکن چیئرمین نیب کے بارے ویڈیو کی تحقیقات اور ریفرنس کیوں نہیں آیا؟۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چیئرمین کا لٹھا مشہور تھا اب ویڈیو بھی مشہور ہے،یہ احتساب کریں یا سر سے پاؤں تک پیار کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر چیئرمین نیب احتساب بھی برابر کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اور کتنا بلیک میل ہوں گے،خسرو بختیار،علیمہ خان،پرویز خٹک ان جیسے جیل میں نہیں جائیں گے احتساب کون مانے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد آخری قسط کو روک نہیں سکیں گے،عوام کو نئے پاکستان میں ایک کلو لیموں کیلئے لائن میں لگناپڑتاہے،عمران خان مشرف کی طرح حکومت کررہے ہیں ان کا مقابلہ مشرف کی طرح کریں گے۔ رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرنے والا دن مشکل ہوتاجارہاہے،یہ سمجھتے تھے کہ نوازشریف کو بند کرکے عوام کا گلا گھونٹ دیں گے لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے،پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ عوام کے سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں اور تحریک چلائی،جسٹس فائز عیسی سچ بولتے ہیں،ظالم حکمرانوں کو آئینہ دکھاتے ہیں،ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنا حکومت کا انتہائی شرمناک عمل ے،اس کے خلاف ہم باہر نکل کر حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں گے،اب حکومت کو من مانی نہیں کرنی دیں گے،چھتیس ترجمان اورجھوٹوں کی فیکٹریوں کا

عوام گلیوں اور سڑکوں پر محاسبہ کریں گے۔انجینئر خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اورلڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر نیا بینچ بنا ہے انصاف کی امید سے ان کے سامنے پیش ہوں گے۔

FOLLOW US